ابنا: دمشق میں ایرانی سفارت خانے نے شام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا کئے گئے ان ایرانی زائرین کی آزادی کی تصدیق کردی ہے۔ دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ 48 ایرانی زائرین، جن کو گزشتہ سال دارالحکومت دمشق میں اغوا کرلیا گيا تھا، آج صبج آزاد ہوگئے ہیں۔ایرانی سفارت خانے کے اس عہدیدار نے کہا کہ آزاد ہونے والے یہ ایرانی زائرین جلد ہی ایران واپس لوٹیں گے۔
واضح رہے کہ اگست 2012 کے اوائل میں 48 ایرانی زائرین کو شام میں اس وقت اغوا کرلیا گيا تھا جب وہ تہران واپسی کے لئے دمشق ہوائی اڈے جارہے تھے۔
.......
/169